12 ستمبر، 2008، 1:16 PM

صدر ہوگو شاویز

ونزوئلا نے امریکی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے

ونزوئلا نے امریکی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے

ونزوئلا کے صدر ہوگو شاویز نے بولیویا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفیر کو بہتّر گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہےاور امریکہ سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونزوئلا کے صدر ہوگو شاویز نے بولیویا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سفیر کو بہتّر گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہےاور امریکہ سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ بولیویا پہلے ہی امریکہ کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قراردیکرملک سے چلے جانے کو کہہ چکا ہے۔بولیویا میں امریکی سفیر بولیویا کے صدر کے خلاف مظاہروں کو ہوا دینے میں ملوث پایا گیا ہے ۔ونزوئلا کے صدر نے امریکی سفیر پیٹرک ڈڈی کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ’ کراکس میں امریکی سفیر کے پاس وینزویلا چھوڑنے کے لیے 72 گھنٹے ہیں اور یہ عمل بولیویا، بولیویا کے عوام اور حکومت سے ہمارا اظہارِ یکجہتی ہے۔ امریکہ کو عالمی سطح پر نفرت کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے۔

 

News ID 748162

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha